چائنا وائیس

اس سیکشن میں  ہم چین میں ہونے والی سرگرمیوں میں ویڈیو کی  شکل میں اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔

  • space

    چین پاکستان خلائی تعاون میں ایک تاریخی سنگ میل

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ میں باہمی تعاون کے کئی شعبے نمایاں ہیں، لیکن خلائی تحقیق ایک ایسا میدان ہے جہاں دونوں ممالک کی شراکت داری اب ایک نئے اور غیر معمولی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ زمین سے ہزاروں کلومیٹر بلند خلا میں ہونے والی سائنسی سرگرمیوں سے لے کر سیٹلائٹ، مواصلات، ریموٹ سینسنگ اور خلائی ٹیکنالوجی تک چین اور پاکستان نے گزشتہ تین دہائیوں میں ایک ایسا تعاون قائم کیا ہے جو اب مشترکہ خلائی مشنز اور سائنسی تجربات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس سفر کی تازہ ترین اور تاریخی پیش رفت چین کے  شین زو 24 انسان بردار خلائی مشن میں ایک پاکستانی خلاباز  محمد ذیشان علی کی خلا میں روانگی ہے ، جو چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہیں۔ یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کے خلائی پروگرام بلکہ دونوں ممالک کے سائنسی اور تکنیکی تعاون کی تاریخ میں بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ شین زو 24 مشن میں پاکستانی خلاباز کی ذمہ داری صرف خلائی سفر تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ چین اور پاکستان کے مشترکہ سائنسی منصوبوں میں بھی حصہ لیں گے۔ مشن کے دوران حیاتیاتی …

    مزیدپڑھیں
  • IMAGE 3

    قدیم آبی قصبے سے ڈیجیٹل دنیا تک

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین کے قدیم قصبوں میں ایک ایسا قصبہ بھی ہے جہاں صدیوں پرانی تاریخ اور جدید ٹیکنالوجی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ پانی کے کنارے آباد ایک ہزار سال پرانا ووچن آج دنیا بھر میں صرف اپنے تاریخی حسن اور روایتی ثقافت کے باعث نہیں بلکہ عالمی انٹرنیٹ تعاون کے ایک اہم مرکز کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہر سال دنیا کے مختلف حصوں سے انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور سائبر اسپیس سے وابستہ افراد جمع ہوتے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کے مستقبل پر غور کرتے ہیں جو انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے۔ ووچن کی موجودہ شناخت اچانک وجود میں نہیں آئی۔ چین کے صدر شی جن پھنگ کی  رہنمائی میں قدیم قصبے کے تحفظ، آبی ماحول کی بہتری، تاریخی عمارتوں کی بحالی اور روایتی ثقافت کو نئے انداز میں پیش کرنے کی کوششوں نے اسے ایک ایسی جگہ میں تبدیل کیا جہاں ماضی اور مستقبل ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے مستقل انعقاد کے لیے اس قصبے کا انتخاب اس تصور کی علامت بن گیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی تہذیب ایک …

    مزیدپڑھیں
  • China Carbon Peak Action Plan 2030

    چین میں نوجوانوں اور عمر رسیدہ افراد کے درمیان بڑھتے رشتے

    اس نظام کے تحت نوجوان نرسنگ ہومز اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز میں رہتے ہیں اور وہاں مقیم عمر رسیدہ افراد کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ کوئی انہیں خبریں پڑھ کر سناتا ہے، کوئی چہل قدمی میں ساتھ دیتا ہے، جب کہ بعض نوجوان انہیں موبائل فون استعمال کرنے اور نئی ٹیکنالوجی سیکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے بدلے ان کے ماہانہ کرائے میں رعایت دی جاتی ہے۔ یوں نوجوانوں کو رہائش کے اخراجات میں سہولت ملتی ہے اور بزرگوں کو روزمرہ زندگی میں رفاقت اور توجہ میسر آتی ہے۔

    مزیدپڑھیں
  • 01

    چین کے سیاسی نظام کی اہم سرگرمی

    انتخابی عمل میں سیاسی، تنظیمی اور انتخابی نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔ ووٹوں کی خرید و فروخت سمیت ہر قسم کی انتخابی بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور نگرانی و نفاذ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ مقصد یہ ہے کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی غیر قانونی یا غیر منظم سرگرمی کی گنجائش باقی نہ رہے اور ہر مرحلہ مقررہ اصولوں کے مطابق مکمل ہو۔

    مزیدپڑھیں
  • trilateral 2

    چین، روس اور امریکا کا امن کی جانب مشترکہ عزم

    دنیا میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، باہمی اعتماد کے بحران اور مختلف خطوں میں جاری تنازعات کے ماحول میں چین، روس اور امریکا کے سربراہان کا شین زن میں تاریخی سہ فریقی اجلاس عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت بن کر سامنے آیا ہے۔

    مزیدپڑھیں
  • 02

    اسلام آباد میں “چین کی گورننس اور عالمی ترقی”  کے موضوع پر عالمی مکالمے کا انعقاد

    17 نومبر ،  چائنا میڈیا گروپ ، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ’’چین  کی گورننس اور عالمی ترقی‘‘ کے موضوع پر عالمی مکالمے کے پاکستان سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، وزیرِ مملکت وجیہہ قمر اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے خطاب کیا، جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے سرکاری، علمی، صحافتی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے اہم نکات، چین کے طرزِ حکمرانی کے تجربات اور پاک چین عملی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ بہت سے پاکستانی دوست چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور دیرپا سماجی استحکام کو دو بڑے معجزے قرار دیتے ہیں اور ان کامیابیوں میں چین کے طرزِ حکمرانی کے نتائج …

    مزیدپڑھیں
  • APEC1

    ایشیا پیسیفک میں مشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون کا نیا عزم

    شین زین کی ترقی دراصل ایشیا پیسیفک کی مجموعی معاشی ترقی کی ایک جھلک بھی پیش کرتی ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کے ابتدائی دور میں انٹرنیشنل لیبر کی تقسیم سے فائدہ اٹھانے سے لے کر آج عالمی صنعتی اور سپلائی چینز میں گہرے انضمام تک کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ کھلا پن، باہمی تبادلہ، ایک دوسرے سے سیکھنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کس طرح ترقی کے وسیع امکانات پیدا کر سکتے ہیں۔

    مزیدپڑھیں
  • 45

    مشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون

    یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے درمیان ایشیا پیسیفک خطے میں تعاون کی فضا برقرار رکھنا مزید اہم ہو گیا ہے۔ چین کی میزبانی میں 2026 کا اپیک سال اسی مقصد کے تحت مختلف معیشتوں کے درمیان مکالمے اور تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع بن کر سامنے آیا ہے۔

    مزیدپڑھیں
  • China Carbon Peak Action Plan 2030

    آلو کی سرزمین سے اے آئی کے مرکز تک

    ۔ چین کے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کا شہر اُلانقاب طویل عرصے تک آلو کی پیداوار کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا، لیکن اب یہ مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کی صنعت میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ یہاں قائم ہونے والے ڈیٹا سینٹرز لارج اے آئی ماڈلز کی تربیت اور جدید ڈیجیٹل خدمات کے لیے کمپیوٹنگ وسائل فراہم کر رہے ہیں، جبکہ اس ترقی سے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے راستے بھی کھل رہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں
  • 45

    چین میں نہری نظام، تاریخ اور ترقی کا نیا امتزاج

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ دریا اور نہریں صدیوں سے انسانی آبادیوں، تجارت اور تہذیبوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ جدید دور میں بھی آبی راستوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی، بلکہ نئی انجینئرنگ، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر منصوبہ بندی نے انہیں تجارتی نقل و حمل اور علاقائی ترقی کے مؤثر ذرائع بنا دیا ہے۔ چین میں ایک قدیم نہر اور ایک نئے بحری راستے کی ترقی اسی تسلسل کی نمایاں مثال ہے۔ چین کے گوانگ شی خوداختیار علاقے میں حال ہی میں کھلنے والی پنگ لو نہر نے اندرونِ ملک دریائی نظام کو خلیجِ بیبو سے جوڑ دیا ہے۔ 134.2 کلومیٹر طویل یہ آبی راستہ جنوب مغربی چین کے کئی علاقوں کے لیے سمندر تک رسائی کو زیادہ آسان بناتا ہے۔ اس منصوبے کا ایک اہم حصہ ماداؤ جنکشن پر قائم جہازوں کی گزرگاہ ہے، جہاں پانی کی سطح میں زیادہ سے زیادہ 29.6 میٹر کے فرق کے باوجود جہازوں کو بلندی یا گہرائی کے مطابق گزارا جا سکتا ہے۔ اس نہر کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ماہرین نے اس کے حجم اور انجینئرنگ کو غیر معمولی قرار دیا۔ عالمی کینال کانفرنس 2026 میں 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے نمائندوں نے شرکت …

    مزیدپڑھیں
Back to top button